24 جون، 2017، 2:23 AM

پاکستان کےوزیراعظم کی پاراچنار میں بم دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان کےوزیراعظم کی پاراچنار میں بم دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف نے پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے پاراچنار میں بم دھماکوں ميں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیراعظم نواز شریف نے پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے پاراچنار میں بم دھماکوں ميں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کےلیے صبرجمیل کی دعاکی۔ نواز شریف نے ملک بھر میں سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مسلمان ایسے گھناؤنے اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتا، دہشت گردی کے ایسے واقعات کو ریاستی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق ملا عبدالعزیز جیسے داعش کے حامی پاکستانی وزیر اعظم کی حمایت میں آسانی سے زندگی بسر کررہے ہیں اور دہشت گردوں کو ان کی معنوی اور مادی حمایت حاصل ہے۔ وہابی فکر کا پاکستان سے خاتمہ سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔

News ID 1873406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha