17 جنوری، 2015، 12:38 PM

نائیجر میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپ میں 4 افراد ہلاک

نائیجر میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپ میں 4 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 17 جنوری / 2015 ء : نائیجرمیں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپ میں 4 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجرمیں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپ میں 4 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نائجیر میں فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو میں حضرت محمدصلی الہ علیہ و آلہ وسلم  کے توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میںلاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نےدوران احتجاج فرانسیسی کلچرل سینٹراور3گرجا گھروں کانذرآتش کردیا۔ واضح رہے کہ فرانسیسی جریدے کے توہین آمیز اقدام کے خلاف پورے عالم اسلام میں احتجاج جاری ہے۔

News ID 1848342

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha