مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام طوفانوں کے باوجود شام پائدار، مضبوط اورمستحکم رہےگا اور سلفی وہابی دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے۔
بشار اسد نے المیادین کے ڈائریکٹر کے ساتھ گفتگو میں شام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو عربی اور مغربی دہشت گردوں کی مشترکہ یلغار کا سامنا ہے لیکن سلفی وہابی دہشت گردوں کے عربی اور مغربی حامیوں کو جان لینا چاہیے کہ شام ان کی تمام سازشوں کے باوجود پائدار ، مضبوط اور مستحکم باقی رہےگا اور سلفی وہابی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو شکست کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔
انھوں نے کہا کہ شام کو اسرائيل کی مخالفت اور فلسطینیوں کی حمایت کا تاوان ادا کررہا ہے اور اسرائيل کی مخالفت میں شام ہر قسم کا تاوان دینے کے لئے آمادہ ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے اشاروں پرشام پر دہشت گردیمسلط کرکے سعودی عرب، ترکی اور قطر کی منافقت عالم اسلام پر نمایاں ہوگئی ہے اور اب واضح ہوگيا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی میں سعودی عرب، ترکی اور قطر سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ