مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی سمیت ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ کراچی میں این اے 250 ، پی ایس 112 اور پی ایس 113 کے 42 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روک دی گئی، الیکشن کمیشن نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کےالیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا یا تھا جس کے مطابق پولنگ 6 بجے تک جاری رہی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ کراچی کے کچھ حلقوں میں رات 8 بجے تک پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے، پولنگ اسٹیشنوں میں موجود افراد ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ملک بھر میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا وقت مقررکیا گیا تھا تاہم کئی حلقوں میں بیلٹ پیپر، بکس اور دیگر سامان نہ پہنچنے جبکہ انتخابی عملے کو مشکلات کے باعث وقت پر پولنگ شروع نہیں ہوسکی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے پولنگ کے اوقات میں ایک سے 3 گھنٹے تک اضافہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 250، پی ایس 112 اور پی ایس 113 کے 42 پولنگ اسٹیشنز پر ڈپٹی ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے دھاندلی کی شکایات کے بعد پولنگ روکنے کا حکم دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 250، پی ایس 112 اور 113 کے 42 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ دوبارہ کرائی جائے گی۔
مہر نیوز/11 مئی /2013ء:پاکستان کے شہرکراچی سمیت ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ کراچی میں این اے 250 ، پی ایس 112 اور پی ایس 113 کے 42 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روک دی گئی، الیکشن کمیشن نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کی ہدایت کی ہے۔
News ID 1821621
آپ کا تبصرہ