5 مئی، 2013، 8:39 PM

شام

شام نے جوابی کارروائي کے لئےمیزائلوں کا رخ اسرائيل کی طرف موڑ دیا ہے

شام نے جوابی کارروائي کے لئےمیزائلوں کا رخ اسرائيل کی طرف موڑ دیا ہے

مہر نیوز/5 مئی /2013ء:عرب ذرائع کے مطابق شامی فوج نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے اپنے میزائلوں کا رخ اسرائيل کی طرف موڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے اپنے میزائلوں کا رخ اسرائيل کی طرف موڑ دیا ہے۔۔با خبـر ذرائع کے مطابق شام نے لبنان میں اسلامی مقاومت کو جدید ہتھیاروں سے مسلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیوم السابع سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائيل کے وحشیانہ اور مجرمانہ  حملے میں  300 شامی فوجی شہید ہوگئے ہیں جبکہ بڑي تعداد میں فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائيل نے شامی صدارتی گارڈ سے وابستہ 104 اور 105 یونٹوں پردمشق کے مضافات میں  جمرایا، قدسیا، الہامہ اور الصبورہ علاقوں پر آج بمباری کی جس کے نتیجے میں شام کے سیکڑوں فوجی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں شام نے بھی جوابی کارروائی کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے  اپنے میزائلوں کا رخ

اسرائيل کی طرف موڑ دیا ہے۔

News ID 1821271

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha