خبر رساں ايجنسي مہر كے سياسي نامہ نگار نے وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي سے خبر رساں ايجنسي رائٹر كے اس دعوي كے بارے ميں پوچھا جس ميں رائٹر نے لكھا تھا كہ ايران اپني افزودہ شدہ يورينيم كسي دوسري جگہ اسمگل كيا ہے جہاں اس كو مزيد افزودہ كرنے كا عمل انجام دے گااس كے جواب ميں آصفي نے كہا كہ ايران كي تمام جوہري فعاليتيں جوہري توانائي كے عالمي ادارے كے زير نظر صاف اور شفاف صورت ميں انجام پذير ہو رہي ہيں ترجمان نے كہا كہ ايران كو اس اقدام كي ضرورت ہي نہيں ہے كيونكہ ايران جوہري ٹيكنالوجي سے پر امن استفادہ كرنا چاہتا ہے ترجمان نے كہا كہ مغربي ذرائع ابلاغ اس سے پہلے بھي اس قسم كي جھوٹي خبريں شائع كرتے رہے ہيں جن كي قلعي تھوڑي مدت كے بعد كھل جاتي رہي ہے
وزارت امورخارجہ كے ترجمان نے كہا كہ
يورينيم كي اسمگلنگ كا موضوع بالكل صحيح نہيں ہے // تمام جوہري امور مكمل طور پر صاف اور شفاف ہيں

وزارت امور خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے كہا ہے كہ ايران كي طرف سے يورينيم كي اسمگلنگ كا موضوع بالكل صحيح نہيں ہے
News ID 171636
آپ کا تبصرہ