مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے ادارے کے سربراہ رافائل گروسی کے حالیہ الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورینیم کے آثار کسی جوہری سرگرمی کا ثبوت نہیں، بلکہ یہ ممکنہ طور پر تخریبی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بعض مشکوک مقامات پر جاسوسی کی سرگرمیوں کے شواہد حاصل کیے ہیں، جنہیں عالمی ایجنسی کو بھی فراہم کیا گیا۔
رضا نجفی نے واضح کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور تہران کسی بھی سیاسی اقدام کا مؤثر جواب دے گا۔
آپ کا تبصرہ