مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی دقائق میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد فرمایا: انتخابات میں عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت کی بدولت نویں پارلیمنٹ کے نمائندوں کی توانائي اوراعتبار میں مزید اضافہ ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات کو بہت ہی بڑا اور عظیم کام قراردیا اورانتخابات میں شرکت اور ذمہ داری ادا کرنےکی توفیق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عوام کو پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے کے انتخابات میں بھی سنجیدگی کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: پارلیمنٹ میں عوامی نمائندوں کے حق میں جتنے زیادہ ووٹ پڑیں گے اتنا ہی ان کے اعتبار اور ان کی توانائی میں اضافہ ہوگا اور وہ بہتر کام انجام دےسکیں گے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا فرمائي کہ وہ لوگوں کے دلوں اس بات کی طرف ہدایت کرے جو حق ہے اور جس میں عوام کا فائدہ اور ان کی مصلحت ہے۔
آپ کا تبصرہ