28 اپریل، 2012، 5:05 PM

پاکستان

سپریم کورٹ شریف برادران کے بیانات کا ازخود نوٹس لے

سپریم کورٹ شریف برادران کے بیانات کا ازخود نوٹس لے

مہر نیوز- 28 اپریل 2012ء: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنرلطيف کھوسہ نے سپریم کورٹ کی طرف سے صرف پیپلز پارٹی کے مقدمات پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں شہباز شريف کا کيس دو سال سے نہيں سنا جا رہا، سپريم کورٹ شريف برداران کے بيانات کا ازخود نوٹس لے، کیونکہ شریف برادران کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تشریح کا کوئی حق نہیں ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنرلطيف کھوسہ نے سپریم کورٹ کی طرف سے صرف پیپلز پارٹی کے مقدمات پر خصوصی توجہ مرکز کرنے پر سوالیہ نشان لگآتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں شہباز شريف کا کيس دو سال سے نہيں سنا جا رہا، سپريم کورٹ شريف برداران کے بيانات کا ازخود نوٹس لے. گورنر پنجاب  نے لاہور پريس کلب ميں گيسٹ آف آنر ميں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدليہ اپنا معاملہ درست کرے اسے صرف پيپلز پارٹي کے کيس نظر آتے ہيں، يہ رويہ ٹھيک نہيں. حکم امتناعي پر چلنے والے غير آئيني وزيراعلي شہباز شريف کا کيس دو سال سے نہيں سنا جا رہا، اس کے علاوہ لاکھوں غريبوں کے کيس بھي فيصلوں کے منتظر ہيں. گورنر پنجاب کے مطابق سپريم کورٹ کے فيصلے کي نواز شريف نے تشريح کرتے ہوئے لانگ مارچ اور مستعفي ہونے کي دھمکي دي، سپريم کورٹ شريف برداران کے بيانات کا ازخود نوٹس لے کیونکہ شریف برادران کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کی تشریح کا کوئی حق نہیں ہے اور وہ عوامی اذہان کو تشویش میں مبتلا کررہے ہیں.

News ID 1587750

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha