22 جنوری، 2012، 7:48 PM

عزاداری

ایران میں پیغمبر اسلام کی رحلت اور امام حسن مجتبی کی شہادت مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

ایران میں پیغمبر اسلام کی رحلت اور امام حسن مجتبی کی شہادت مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

مہر نیوز-22 جنوری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران میں آج رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوس عزا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے گئے اس موقع پر عزاداروں نے سینہ زنی اور گریہ و ماتم کیا۔

مہر خبررسان ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران ، قم، اور مشہد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج 28 صفر کو  رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانگدازرحلت اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوس عزا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے گئے اس موقع پر عزاداروں نے سینہ زنی اور گریہ و ماتم کیا۔علماء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلام کے اخلاق ، سیرت اور شان  و منزلت اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے بارے میں تاریخی حقائق عوام کے سامنے پیش کئے ۔ ایران کی مسلح افواج کے جوانوں نے بھی عزاداری میں بھر پور انداز میں شرکت کی۔ تہران میں عزاداری کے جلوس تہران یوینورسٹی میں اختتام پذیر ہوئے جہاں نماز ظہر و عصر جماعت کے ساتھ ادا کی گئی ۔

News ID 1515521

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha