8 جنوری، 2012، 11:38 AM

دشمن فردو میں ایٹمی بجلی پلانٹ کو کوئي گزند نہیں پہنچا سکتا

دشمن فردو میں ایٹمی بجلی پلانٹ کو کوئي گزند نہیں پہنچا سکتا

مہر نیوز-8 جنوری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمن فردو میں ایٹمی بجلی پلانٹ کو کوئي گزند اور نقصان نہیں پہنچا سکتا کیونکہ یہ پلانٹ بھی نطنز کے ایٹمی پلانٹ کی طرح زیر زمین ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ فریدون عباسی دوانی نے کہا ہے کہ دشمن فردو میں ایٹمی بجلی پلانٹ کو کوئی گزند اورنقصان نہیں پہنچا سکتا کیونکہ یہ پلانٹ بھی نطنز کے ایٹمی پلانٹ کی طرح زیر زمین ہے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن حالیہ برسوں میں ایران کے ایٹمی پلانٹس کو نقصان پہنچانے کی تلاش و کوشش میں رہا ہے لیکن ہم نے فردو میں بھی وہی حفاظتی انتظامات کئے ہیں جو نطنز کے ایٹمی پلانٹ کے لئے کئے ہیں انھوں نے کہا کہ فردو ایٹمی بجلی پلانٹ زیر زمین ہے اور دشمن اس کو کوئي گزند اورنقصان نہیں پہنچا سکتا۔ فریدون عباسی نے کہا کہ دشمن ابھی تک ایران کے ایٹمی پلانٹس میں کوئي خلل ایجاد نہیں کرسکا اور اس کے بعد بھی وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگا۔

News ID 1504084

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha