مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ثقافتی، تعلیمی اور سائنسی ادارے یونیسکو میں فلسطین کی رکنیت تسلیم کیے جانے کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کے ادارے کے دفتر کے باہر دنیا کے مختلف ملکوں کے پرچموں میں فلسطینی پرچم بھی نصب کردیا گیا ہے۔فلسطینی پرچم لہرانے کی یہ تقریب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئی۔امریکہ نے فلسطین کو رکنیت دینے پر یونیسکو کو دی جانے والی مالی امداد میں زبردست کٹوتی کر دی ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیادت کو کسی بھی عالمی ادارے کی رکنیت کا اہل بننے سے پہلے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ’آج ہم یونیسکو کے رکن ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں ہماری خودمختار ریاست ہوگی۔
مہر نیوز-14دسمبر 2011ء:اقوام متحدہ کے ثقافتی، تعلیمی اور سائنسی ادارے یونیسکو میں فلسطین کی رکنیت تسلیم کیے جانے کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کے ادارے کے دفتر کے باہر دنیا کے مختلف ملکوں کے پرچموں میں فلسطینی پرچم بھی نصب کردیا گیا ہے۔
News ID 1484022
آپ کا تبصرہ