8 اکتوبر، 2011، 8:02 PM

برطانیہ

پاکستان میں برطانوی سفارتخانہ کا اعلی اہلکارانسانی اسمگلنگ میں ملوث

پاکستان میں برطانوی سفارتخانہ کا اعلی اہلکارانسانی اسمگلنگ میں ملوث

مہر نیوز- 8 اکتوبر2011ء: پاکستان میں برطانوی سفارتخانہ کے اسسٹنٹ ویزا افسر کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے برطانوی ہائی کمیشن نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں برطانوی سفارتخانہ کے اسسٹنٹ ویزا افسر خرم شہزاد کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے پاکستان میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی کے مطابق برطانوی سفارت خانے کے اسسٹنٹ ویزا افسر خرم شہزاد کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں دو ساتھیوں سمیت راول پنڈی کے علاقہ لال کرتی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے برطانوی سفارت خانے کا اسپانسر سرٹیفیکیٹ بھی برآمد کر لیا ۔ برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ویزا سیکشن کے ملازم کی گرفتاری کی خبر درست ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی اور برطانوی باشندے سفارتکاری کی آڑ میں پاکستان میں عدم استحکام پیاد کرنے ، دہشت گردی کو فروغ دینے کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

News ID 1427658

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha