29 ستمبر، 2011، 12:47 PM

مہر سے گفتگو

حضرت معصومہ (س)علم و دانش کے اعلی ترین مدارج پر فائز تھیں

حضرت معصومہ (س)علم و دانش کے اعلی  ترین مدارج پر فائز تھیں

مہر نیوز- 29 ستمبر2011ء: ادارہ اوقاف کے ثقافتی امور کے ڈائریکٹر نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کو حجاب اور عفت کے میدان میں مسلمان عورتوں کے بہترین نمونہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ حضرت معصومہ (س) نے مختلف مقامات پر معارف اہلبیت (ع) سے لوگوں کو آشنا کیا وہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی بیٹی اور امام رضا (ع) کی بہن اور وہ علم و دانش کے اعلی ترین مدارج پر فائز تھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ادارہ اوقاف کے ثقافتی امور کے ڈائریکٹرحجت الاسلام احمد شرفخانی نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کو حجاب اور عفت کے میدان میں مسلمان عورتوں کے لئےبہترین نمونہ عمل قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ حضرت معصومہ (س) نے مختلف مقامات پر معارف اہلبیت(ع) سے لوگوں کو آشنا کیا وہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی بیٹی اور امام رضا (ع) کی بہن اور وہ علم و دانش کے اعلی ترین مدارج پر فائز تھیں۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ اسلام سے روایت نقل کی گئی ہے جس میں امام (ع) نے حضرت معصومہ کی زيارت کو اپنی زیارت قراردیا ہے اور حضرت معصومہ کی شان و شوکت اور ان کی عظمت و جلالت کے بارے میں آئمہ معصومین سے متعدد حدیثیں وارد ہوئی ہیں انھوں نے کہا حضرت بی بی فاطمہ معصومہ (س) کی ملکوتی بارگاہ سے آج بھی علماء اور مؤمنین فیض اٹھا رہے ہیں ۔

News ID 1419921

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha