مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیل امن کا مخالف ہے۔ اسرائیلی وزير اعظم نے مزید 1300 یہودی گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اسرائیلی اعلان امریکہ نواز عرب رہنماؤں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے جو مشرق وسطی میں امن کی بھیک مانگنے کے لئے امریکہ کے پیچھے چل رہے ہیں جبکہ امریکہ اسرائیل کا سوفیصد حامی اور مددگار ہے مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ، مصر اور اردن کے رہنماؤں نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کرکے عالم اسلام اور فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپا ہے جبکہ سعودی عرب نے تو امریکہ کی بگڑتی ہوئی معیشت اور خراب مالی حالت کو سہارا دینے کے لئے امریکہ کے ساتھ کئی ارب ڈالر کے معاہدے بھی کئے ہیں اور امریکہ کے ساتھ سعودی معاہدوں سے اسرائیل کو سب سے بڑا فائدہ پہنچتا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اسرائیل امن کا مخالف ہے۔
News ID 1189273
آپ کا تبصرہ