مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے امریکی ٹی وی چینل این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایک گمران کن نیٹ ورک انہیں مسلمان ثابت کرنے پر کمر بستہ ہے اور ان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلا رہا ہے البتہ انھیں پھیلائی جانے والی غلط افواہوں سے کوئی پریشانی نہیں۔ ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہر پانچ میں سے ایک امریکی شہری باراک اوبامہ کو مسلمان سمجھتا ہے۔ اس کے باوجود کہ وہ عیسائی ہیں۔ جو نہ صرف باقاعدگی سے گرجا جاتے ہیں بلکہ اپنے عقیدے کا برملا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔ اوبامہ کے مسلمان ہونے کی افواہوں نے خاص طور پر انٹرنیٹ پر اُس وقت زور پکڑا جب انہوں نے نیویارک میں نائن الیون واقعہ کے مقام پر مسجد اور اسلامک سینٹر بنانے کے مسلمانوں کے حق کی حمایت کی تھی۔این بی سی انٹرویو میں بھی اوباما نے اِس حق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں گرجا، سیناگوگ یا مندر بنائے جاسکتے ہیں تو پھر مسلمانوں کے ساتھ الگ برتاؤ نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ وہ بھی امریکہ کے برابر کے شہری ہیں اور انھیں وہاں مسجد تعمیر کرنے کا امریکی قانون کے مطابق حق حاصل ہے۔
امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ان کے مسلمان ہونے کے بارے میں پھیلائی جانے والی گمراہ کُن افواہوں کے پیچھے ایک نیٹ ورک کام کررہا ہے اور انھیں اس سے گوئي پریشانی نہیں ہے۔
News ID 1143374
آپ کا تبصرہ