-
آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت صیہونی استکبار کے مقابلے میں ایک عظیم علامت کے طور پر باقی رہے گی
تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل نے اس تحریک کے قیام کی 39ویں سالگرہ اور طوفان الاقصیٰ کو تین سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ طوفان الاقصیٰ فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیل کی جارحیت کا فطری ردعمل تھا۔
-
فرانس میں طلبہ کے خلاف پرتشدد کاروائیاں؛ فرانسوی سفیر کو ایرانی وزارتِ خارجہ نے طلب کر لیا
فرانسیسی حکومت کی جانب سے طلبہ کے احتجاج کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں کے بعد، تہران میں فرانسیسی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا گیا۔
-
ٹرمپ کی مقبولیت تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
رائٹرز-اِپسوس کے سروے میں صرف 32 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا جبکہ ہسپانوی ووٹرز میں ان کی مقبولیت کم ہو کر 24 فیصد رہ گئی ہے۔
-
اقوامِ متحدہ کا جانبدارانہ بیان؛ ایران_امریکہ سے جنگ ختم کرنے اور مذاکرات کا مطالبہ کر دیا
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واشنگٹن کی جانب سے دو طرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے بالخصوص تہران کے حوالے سے معاہدوں کی خلاف ورزی کی طویل تاریخ کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ امریکہ اور ایران جنگ ختم کریں اور سفارت کاری کی جانب واپس آئیں۔
-
فرانسیسی جوہری طیارہ بردار بحری جہاز چارل دوگال میں آگ لگ گئی
فرانسیسی بحریہ کے مطابق تولون بحری اڈے پر لنگر انداز جوہری طیارہ بردار بحری جہاز چارل دوگال کے ایک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پا لیا گیا۔
-
دفاعی سازوسامان کی پیداوار، جنگ سے پہلے کی نسبت 2.5 گنا بڑھ گئی ہے، جنرل طلائی
ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل طلائی نیک نے کہا ہے کہ ملک میں مقامی اسلحے اور دفاعی سازوسامان کی پیداواری صلاحیت، رمضان دفاع مقدس کے آغاز سے قبل کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ گئی ہے۔
-
اسرائیل جنوبی لبنان میں زیادہ دیر نہیں رہ سکے گا، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان ہماری آنکھوں کے سامنے آزاد ہوا ہے اور اسرائیل بالآخر جنوبی لبنان سے نکلنے پر مجبور ہوگا۔
-
ایران؛ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی ڈیزائننگ مکمل
ایرانی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے ایک میٹر کے فاصلے سے تصویر لینے والے کئی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی ڈیزائننگ اور تیاری کی اطلاع دی ہے۔
-
اسرائیل خطے میں نیا محاذ کھولنا چاہتا ہے، صہیونی میڈیا
اسرائیلی اخبار معاریو نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی حکومت خطے کے کسی ایک محاذ پر نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کے قریب ہے اور فوج کو ممکنہ منظرناموں کے لیے تیاری بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔
-
یمنی مسلح افواج کی نئی فتوحات؛ الصلو علاقے کو آزاد کروا لیا گیا
یمنی ذرائع نے یمن کی مسلح افواج کی نئی فتوحات اور صوبۂ تعز کے علاقے الصلو کو آزاد کروانے کی اطلاع دی ہے۔
-
کیا ٹرمپ دوبارہ جوا کھیلے گا؟ جواب دوستوفسکی کے پاس!
امریکی صدر ایسے وقت میں ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شدید کرنے کے امکان کی بات کر رہا ہے جب تہران ٹائمز کے مدیرِاعلیٰ کے مطابق اس کا طرزِعمل سیاسی حساب کتاب سے زیادہ ایک جواری کی منطق سے مشابہ ہو چکا ہے۔
-
کوششوں کے باوجود دشمن دفاعی پیداوار روکنے میں ناکام رہے، جنرل حاتمی
ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمن کی کوششوں کے باوجود 12 روزہ جنگ اور رمضان کی جنگ کے دوران ملک کی دفاعی صنعت نے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی پیداوار جاری رکھی۔
-
مستقل جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؛ قومی اور اسلامی اصول یمن کی ریڈ لائن، انصار اللہ
انصارالله یمن کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ ہم تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے اور محاصرے کے خاتمے کے لیے مستقل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ جامع سیاسی عمل کے قیام کے لیے یمنی-یمنی مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔
-
نئے ہتھیار مناسب وقت پر منظرعام پر لائے جائیں گے، ترجمان ایرانی آرمی
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز سمیت نئے دفاعی و جارحانہ سازوسامان کا بڑا ذخیرہ مسلح افواج کے پاس موجود ہے اور وقت آنے پر سامنے لایا جائے گا۔
-
تیل کا بحران، امریکی شہریوں کو ٹیکس سے مستثنی ڈیزل استعمال کرنے کی اجازت
ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث امریکہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد ٹرمپ نے شہریوں کو زرعی مشینری کے لیے استعمال ہونے والا ٹیکس فری سرخ ڈیزل خریدنے اور استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
-
ایران اپنے مفادات اور قومی سلامتی کامضبوطی سے دفاع کرتا رہے گا، عراقچی
ایرانی وزیرِ خارجہ نے آرمینیا کے اپنے ہم نصب سے ملاقات میں کہا کہ ہم اپنے مفادات اور قومی سلامتی کا فیصلہ کن دفاع کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے اور ساتھ ہی ہم نے کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارت کاری کے استعمال سے نیز کبھی گریز نہیں کیا۔
-
سید مقاومت مزاحمت کو انسانیت کی ترقی اور سربلندی کا راستہ سمجھتے تھے، قمی
اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ نے شہید سید حسن نصرالله کی فکر کی تبیین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مزاحمت کو صرف ایک انتخاب نہیں سمجھتے تھے، بلکہ اسے انسانیت کی ترقی اور سربلندی کا راستہ قرار دیتے تھے۔
-
امریکہ یمن پر حملے میں سعودی عرب کی مدد کر رہا ہے، امریکی عہدیدار کا انکشاف
امریکی عہدیدار نے ایک انٹرویو میں یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت میں امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
-
مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ:
قفقاز کی نئی مساوات تہران اور ایروان کا مشترکہ ایجنڈا
میرزویان کے دورۂ تہران کو محض دوطرفہ مشاورت سے بڑھ کر قفقاز میں تشکیل پانے والے نئے نظم کے تناظر میں ایران اور آرمینیا کی جانب سے اپنے تعلقات کو منظم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
-
اسرائیل فلائی دبئی کے مسافر طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار تھا، صہیونی ذرائع ابلاغ
صہیونی ذرائع کے مطابق معاون پائلٹ کی جانب سے پائلٹ پر چاقو سے حملے اور طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کے بعد اسرائیل نے طیارے کو مار گرانے کی تیاری کرلی تھی، حالانکہ اس میں 150 سے زائد اسرائیلی مسافر سوار تھے۔
-
امریکی وزیر خزانہ کا ایران کے خلاف معاشی جنگ جاری رکھنے کا دعوی
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی اقتصادی ناکہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تہران دہشت گردی کی مبینہ مالی معاونت اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری روک نہیں دیتا۔
-
سینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا دعوی
امریکی سینٹکام نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری ہے جبکہ گزشتہ 12 ہفتوں کے دوران ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد تجارتی جہازوں کو تباہ کیا گیا ہے۔
-
آبنائے ہرمز کھلی ہے بند، ٹرمپ کے بیانات نہیں بلکہ امریکی پٹرول پمپس بتائیں گے، نیکزاد
ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلنے یا بند ہونے کا اندازہ امریکی عہدیداروں کے بیانات سے نہیں بلکہ امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں سے ہوگا۔
-
یمنی مسلح افواج کا تعز میں سعودی فوجیوں کے اجتماع پر حملہ
یمنی فوج کے مطابق تعز میں سعودی فوجیوں کے اجتماع کو 20 سے زائد حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے اور متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں۔
-
ریاض میں شدید دھماکوں کے بعد خوف و ہراس
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بغیر کسی پیشگی اعلان یا انتباہ کے شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
-
فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے دوران 6 ہزار سے زائد افراد گرفتار
فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے آغاز سے اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مظاہروں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے باعث 400 سے 500 ہائی اسکول جزوی یا مکمل طور پر بند رہیں گے۔
-
ایران پر حملے کے لیے دوبارہ فضائی حدود استعمال ہوئیں تو جواب دیں گے، ایران کی بحرین کو وارننگ
اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا کہ بحرین ایران پر حملے کے لیے دوبارہ اپنی سرزمین، فوجی اڈے یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے تو تہران اس کا جواب دے گا۔