19 اکتوبر، 2009، 12:46 PM

فیگارو

امریکہ فرانس اور برطانیہ گلڈ اسٹون رپورٹ کو ویٹو کرنے کی فکر میں// مغربی ممالک اسرائیلی جرائم کے اصلی حامی

امریکہ فرانس اور برطانیہ گلڈ اسٹون رپورٹ کو ویٹو کرنے کی فکر میں// مغربی ممالک اسرائیلی جرائم کے اصلی حامی

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی جنگی جرائم کے بارے میں گولڈ اسٹون رپورٹ کی توثیق و تائید کے بعد امریکہ ، فرانس اور برطانیہ سکیورٹی کونسل میں اس رپورٹ کو ویٹو کرنے کی کوشش میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی اخبار لوفیگارو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں اسرائیلی جنگی جرائم کے بارے میں گولڈ اسٹون رپورٹ کی توثیق و تائید کے بعد امریکہ، فرانس اور برطانیہ سکیورٹی کونسل میں اس رپورٹ کو ویٹو کرنے کی کوشش میں ہیں۔

اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں امریکہ اور فرانس و برطانیہ کی طرف سے مخالفت کے پیش نظر اب خیال کیا جاتا ہے کہ مذکورہ ممالک اس رپورٹ کو سکیورٹی کونسل میں ویٹو کریں گےاگر امریکہ ، فرانس و برطانیہ گولڈ اسٹون رپورٹ کو ویٹو کرتے ہیں تو اس سے ثابت ہوجائے گا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے پیچھےمغربی ممالک کا ہاتھ تھااور مغربی ممالک آج بھی اسرائیل کے وحشیانہ جنگی جرائم کی حمایت کررہے ہیں گولڈ اسٹون کی تحقیقاتی رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی واضح نشاندہی کی گئی ہے۔

 

News ID 967124

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha