مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلانے کولمبیا سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی کے بعد سرحد پر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے ہیں۔ جس کیخلاف کولمبیا کے باشندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ دونوں ممالک کو ملانے والے سائمن بولیوار برج پر کیا گیا، مظاہرین موٹر سائیکل پر سوار تھے۔مشتعل افراد نے ٹائر جلا ئے اور ونزوئلا کے سرحدی محافظوں پر پتھراؤ کیا۔ جواب میں سرحدی محافظوں نے آنسو گیس فائر کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا ۔
آپ کا تبصرہ