16 جون، 2009، 1:49 PM

امریکہ

شمالی کوریا جنوبی کوریا کے خلاف دھمکی آمیز بیان بازی بند کردے

شمالی کوریا جنوبی کوریا کے خلاف دھمکی آمیز بیان بازی بند کردے

امریکی ایوانِ نمائندگان نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے خلاف دھمکی آمیز بیان بازی بند کرکےدوطرفہ مذاکرات شروع کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوانِ نمائندگان نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے خلاف دھمکی آمیز بیان بازی بند کرکےدوطرفہ مذاکرات شروع کرے۔جنوبی کوریا کے صدر لی می ینگ بک کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک قرارداد میں کہا ہے کہ شمالی کوریا فوری طور پر اپنے پڑوسی ملک کے خلاف دھمکی آمیز بیان بازی اورمنفی سرگرمیاں بند کرکے دوطرفہ مذاکرات کا آغاز کرے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے شمالی کوریا کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد پر عمل کرنے پر بھی زور دیا۔

 

News ID 897652

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha