مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نےپیشگی اطلاع دینےو الے طیارہ بردار نظام ایویکس ہندوستان کے حوالے کر دیا ہے۔جس کے بعد ہندوستان کو اپنے حریفوں پر زبردست فضائی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
ایویکس نگرانی کرنے والےانتہائی جدید جہاز ہیں جن کی مدد سے میدان جنگ میں فوج اور لڑاکا طیاروں کی مدد کے لیے بیک وقت معلومات جمع کرکے متعلقہ یونٹوں کو بھیجی جاسکتی ہیں۔
ہندوستان نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید کا کئی بلین ڈالر کا ایک سودا کر رکھا ہے اور ایویکس اسی کا حصہ ہے۔
اسرائیل ہندوستان کو مزید دو ایویکس طیارے اگلے برس تک مہیا کر دے گا۔ اس نظام کی موجودگی میں ہندوستان کو اپنی سرحد کی طرف بڑھنے والے طیاروں کی پیشگی اطلاع مل سکتی ہے اور وہ اس نظام کو اپنی سمندری حدود کی نگرانی بہتر کرنے کےلیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔
ایویکس کروز میزائیل اور دوسرے برقی آلات کا سراغ بھی لگا لیتا ہے جنہیں ریڈار سے چھپایا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ