اطلاعات کے مطابق ونزوئلا کے وزیر خارجہ نکولس میڈورو نے گزشتہ روز ونزوئلا میں انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت اور ان کے متعلق فیصلے صادر کرنے کا حق نہیں رکھتی اور یہ کسی کے لئے قابل قبول نہیں کہ کوئی ایک ملک خود کو دیگر ممالک پر فوقیت دے۔۔ دریں اثناء ویتنام کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی ڈنگ نے رپورٹ میں ویتنام میں انسانی حقوق کی صورتحال کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھوٹ اور غلط معلومات پر مشتمل اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ اس سے قبل چین نے بھی امریکہ سے کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق کا درس دوسروں کو دینے کے بجائے خود خوب یاد کرلے کیونکہ انسانی حقوق کے حوالے سے امریکہ نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور کررہا ہے مبصرین کا خیال ہے کہ دنیا کے تمام ممالک اب جان چکے ہیں کہ امریکہ انسانی حقوق سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب عالمی ممالک امریکی انسانی حقوق کی رپورٹ کو فوری طور پر مسترد کرکےامریکہ کے منہ پر مار دیتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ