19 فروری، 2009، 12:16 PM

برطانوی پارلیمنٹ

اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے// جنگي جرائم میں ملوث اسرائيلی رہنماؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر تاکید

اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے// جنگي جرائم میں ملوث اسرائيلی رہنماؤں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر تاکید

برطانوی پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے غزہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ اسرائيلی حکومت نے غزہ میں جنگي جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس نے وسیع پیمانے پر شہریوں کا قتل عام کیا ہے اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی بنا پر اسرائیل حکام کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے سربراہ " ریچرڈ بارڈن " نے غزہ میں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جنگي جرائم پر آنکھیں بند نہ کرے بلکہ اسرائیلی حکام کو کیفر کردار تک پہنجآنے کے لئے عملی اور ٹھوس اقدام عمل میں لائے ۔برطانوی پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں نے غزہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ اسرائيلی حکومت نے غزہ میں جنگي جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس ن واسیع پیمانے پر شہریوں کا قتل عام کیا ہے اور جنگی جرائم کے ارتکاب کی بنا پر اسرائیل حکام کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔برطانوی پرالیمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ برطانیہ واپس پہنچنے کے بعد تفصیلی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گي برطانوی نمائندوں نے غزہ میں اسرائیل کے ہولناک جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حکام پر مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

News ID 836758

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha