16 اپریل، 2008، 5:07 PM

سلامتی کونسل

چين کے شہر شنگھائی میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں سکیورٹی کونسل کے نمائندوں کا اجلاس

چين کے شہر شنگھائی میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں سکیورٹی کونسل کے نمائندوں کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے نمائندے چین کے شہر شنگھائی میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بحث کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک کے نمائندے چین کے شہر شنگھائی میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بحث کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان چین، امریکہ، روس، فرانس اور برطانیہ کے نمائندے شنگھائی میں اس بات پر غور کریں گے کہ اگر ایران  یورینیم افزودہ کرنےکے اپنے قانونی حقوق سے دسبردار نہیں ہوا تو اس کے خلاف مزید کس قسم کی اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی اس سے قبل سکیورٹی کونسل نے اپنے ایک غیر قانونی اقدام میں ایران کے خلاف تین قراردادیں منظور کی ہیں جنھیں ایران نے غیر قانونی اور امتیازی قراردیکر مسترد کردیا ہے ایران کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی  نے اپنی متعدد رپورٹوں میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں پایا جاتا ہے ان رپورٹوں کے باوجود سکیورٹی کونسل امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے دباؤ میں آکر ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیاں اور قراردادیں منظور کرتی ہے جن سے ایران پر کوئي اثر نہیں پڑےگا ایران نے واضح کردیا ہے کہ وہ یورینیم افزودہ کرنے کے اپنے قانونی حقوق سے ہر گز دست بردار نہیں ہوگا۔  

 

News ID 666888

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha