18 فروری، 2008، 6:10 PM

پاکستان میں انتخابات

پاکستان میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا آغاز

پاکستان میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا آغاز

پاکستان میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 839عام نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کے لیے 8 کروڑ 10لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے انتخاب کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 839عام نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کے لیے 8 کروڑ 10لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ۔

پاکستان میں انتخابی عمل کو شفاف اور پر امن بنانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی جو کسی وقفے کے بغیرشام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی ۔پولنگ اسٹیشن پر شفاف بیلٹ باکس رکھے گئے ہیں۔ہرپولنگ بوتھ میں 2 بیلٹ باکس رکھے گئے ہیں۔ ایک قومی اور دوسرا صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے لیے ہے ۔قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے8 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے 16 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے گے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے لیے سفید رنگ کا جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے لیے سبز رنگ کا بیلٹ پیپرہے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 64 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں جہاں پر 5 لاکھ 61 ہزار سے زائد پریذائڈنگ،اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسر اور پولنگ آفیسر تعینات ہیں۔ انتخابات پر نگرانی کے لئے غیر ملکی مبصرین کی ایک ٹیم بھی پاکستان میں موجود ہےجو انتخابات کے صاف و شفاف ہونے پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

 

News ID 640791

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha