مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے وزیر پرویز فتاح نے خرم آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں آئندہ سال گرمیوں تک بجلی کی پیداوار کاکام شروع ہوجائے گا۔ کہا کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر ایک ہزار واٹ بجلی پیداکرےگا۔انہوں نے بتایا کہ اس ایٹمی بجلی گھر کے لئے ایٹمی ایندھن کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے اور اگلے سال گرمیوں میں یہاں پانچ سو میگاواٹ بجلی تیار کی جائے گي ۔انھوں نے کہا کہ بوشہر بجلی گھر کی بجلی کے مدار میں داخل ہونے کے بعد ملک کی بجلی کے نظام میں سرعت و پیشرفت کو قوت ملے گي ۔
آپ کا تبصرہ