14 نومبر، 2007، 10:32 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایرانی حجاج اسلامی اتحاد و انسجام کو قوت بہم پہنچانے کی کوششیں جاری رکھیں

ایرانی حجاج اسلامی اتحاد و انسجام کو قوت بہم پہنچانے کی کوششیں جاری رکھیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کمیٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایرانی حجاج اسلامی اتحاد و انسجام کو قوت بہم پہنچانے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں کیونکہ آج امت اسلامی کی صفوں میں اتحاد ، ہمدردی و ہمدلی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جارہی ہے اور امت اسلامی کے باہمی اتحاد کے سلسلے میں حجاج کے میزبان ملک کو بھی عملی اقدام کرنا چاہیے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج حج کمیٹی کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حج کو پروردگار متعال کا ہدیہ قراردیا اور اس کی بین الاقوامی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حج کے موقع پر مسلمانوں کو ایک دوسرے سے ملاقات اور باہمی نظریات سے آشنا ہونے اور اسلام کے عالمی مسائل سے واقفیت پر گفتگو کا موقع ملتا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ اسلام دشمن عناصر مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرکے اپنے شوم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے مسلمانوں کو چاہیے کو وہ باہمی اتحاد اور انسجام سے کام لیں رہبر معظم نے فرمایاکہ جمہوری اسلامی ایران نے  فلسطین میں اپنے اہل سنت بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ حمایت کی ہے اور عراق میں شیعہ وسنی اتحادکی برقراری میں اپنا اہم کرداراداکیاہے اور کررہاہے  رہبر معظم نے فرمایا کہ ایران کے اندر بھی شیعہ اور سنی بھائی باہمی اتحاد اور یکجہتی ، محبت اور پیار کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیںرہبر معظم نے فرمایا کہ اس سال موسم حج میں اسلامی یکجہتی کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ آج عالم اسلام کی سب سے بڑی ضرورت اتحاد اور یکجہتی ہے میزبان ملک سمیت مختلف ممالک کے حجاج کو  اسلامی اتحاد و انسجام پر خاص توجہ رکھنی چاہیے اور اختلافات کا سد باب کرنے کی کوشش کرنی چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ مسلمانوں کی صفوں میں آج اختلافات پیدا کرنا یا انکے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ناقابل معافی گناہ ہے انھوں نے فرمایا کہ جو لوگ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرکے اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ در حقیقت امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کو مدد فراہم کررہے ہیں رہبر معظم نے فرمایا کہ مسلمانوں کو اسلام کے سائے میں باہمی تعلقات اور اخوت و برادری کو فروغ دینا چاہیے

 

News ID 586716

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha