مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پلوٹونیم تیار کرنے والے ری ایکٹراوردیگر جوہری تنصیبات کے معائنے میں تعاون کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرادعی نے کہا ہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ماہرین شمالی کوریا کے تعاون کے نتیجے میں پیانگ یانگ کے جوہری پروگرام کو مانیٹر کرنے اور اس کی موجودہ پوزیشن بتانے کے قابل ہوگئے ہیں۔یہ رپورٹ آئندہ ماہ آئی اے ای اے کے35 ملکی بورڈ کے سامنے پیش کی جائے گی۔
ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پلوٹونیم تیار کرنے والے ری ایکٹراوردیگر جوہری تنصیبات کے معائنے میں تعاون کر رہا ہے۔
News ID 536151
آپ کا تبصرہ