مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران میں خواتین کی علمی اور سماجی شعبوں میں گرانقدر خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے اسلام اور جمہوری اسلامی کی کامیابی کی علامت قراردیا ہے یوم خواتین کے موقع پر علمی ، سماجی ، اقتصادی ، سیاسی ، ثقافتی اور فائن آرٹس کے شعبوں میں سرگرم عمل ہزاروں باکردار ایرانی خواتین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں خواتین سے خطاب کے دوران پیغمبر اسلام کی لخت جگرسیّدۃ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے یوم ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور فرمایا کہ ایران میں مختلف میدانوں میں خواتین کی فعالیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پردے کے سلسلے میں اسلامی زاویہ نگاہ بے راہ روی کے برخلاف نہ صرف خواتین کی ترقی و پیش رفت میں مانع نہیں ہے بلکہ اسلامی اور شرعی آداب و رسوم خواتین کی صلاحیتوں میں بے پناہ نکھارپیدا کرتا ہے یورپی اور مغربی ممالک نے عورت کو کھلونا اور تجارت کا ذریعہ بنا رکھا ہے جبکہ اسلام نے عورت کو عزت اور عظمت سے نوازا ہے
آپ کا تبصرہ