مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے ساتھ جاری تعاون پر نظر ثانی کرے پارلیمانی نمائندوں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی طرف سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف قرارداد کو ظالمانہ اور غیر منصفانہ قراردیا ہے پارلیمانی نمائندوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران کی طرف سے تمام بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور این پی ٹی معاہدے کے قوانین کا مکمل لحاظ کرنے کے باوجود اس کے خلاف غیر قانونی قرارداد منظور کی جاتی ہے جو سکیورٹی کونسل کے وظائف میں شامل نہیں ہے پارلیمانی نمائندوں نے سکیورٹی کونسل پر امریکہ کی اجارہ داری کی بھی مذمت کی ارکان پارلیمان نے زبردست اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قرار دیا گیا جس میں ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف اس پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ایران نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کےفوری طورجواب میں یورنیم کی افزودگی میں استعمال ہونے والے تین ہزار سینٹری فیوجز کی تنصیب کا اعلان کیا ہے جن پر کل سے کام شروع ہوگیا ہے
ایرانی پارلیمنٹ
ایران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا پروگرام جاری رکھے گا // کسی غیر منطقی دباؤ کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا
ایرانی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے بین الاقوامی ایٹمی ادارے کے ساتھ جاری تعاون پر نظر ثانی کرنے کی قرارداد منظور کی ہے
News ID 426206
آپ کا تبصرہ