مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سےافغانستان میں امن بحال کرنے میں کافی مدد ملے گی اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی وزير خارجہ منوچہر متکی کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا جس میں ایران پاکستان، ہند گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے کوششیں تیز کرنے اور افغانستان کی تعمیر نو کے لئے سرگرمیوں کو مربوط کرنے سے اتفاق کیا ہے پاکستانی اور ایرانی وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا ، اور دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا خورشید قصوری نے ایران ، پاکستان ، ہند گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے کہا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد سے پاکستان اور ایران مزید قریب ہونگے اور دونوں ملکوں کومعاشی فوائد حاصل ہو نگے وزیر خارجہ نے افغانستا ن میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے قصوری نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران افغانستان میں تعمیر نو کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی
ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سےافغانستان میں امن بحال کرنے میں کافی مدد ملے گی
مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سےافغانستان میں امن بحال کرنے میں کافی مدد ملے گی
News ID 424588
آپ کا تبصرہ