14 نومبر، 2006، 11:42 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

لبنان ، امریکی اور اسرائیلی شکست کا نقطہ آغازہوگا // لبنانی عوام دشمنوں کی بڑی سیاسی سازشوں سے ہوشیار رہیں

لبنان ، امریکی اور اسرائیلی شکست کا نقطہ آغازہوگا // لبنانی عوام دشمنوں کی بڑی سیاسی سازشوں سے ہوشیار رہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ ایک ملاقات میں تاکید کی ہے کہ لبنانی عوام اور اسلامی مقاومت کی اسرائیل پرعظیم کامیابی اور فتح کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے کمرنگ بنانے کے لئے بڑی سیاسی سازشوں کا سامنا ہوسکتا ہے اور لبنانی عوام اور اسلامی مقاومت کو ہر احتمال کے لئے تیار رہنا چاہیے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ ایک ملاقات میں تاکید کی ہے کہ لبنانی عوام اور اسلامی مقاومت کی اسرائیل پرعظیم کامیابی اور فتح کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے کمرنگ بنانے کے لئے بڑی سیاسی سازشوں کا سامنا ہوسکتا ہے اور لبنانی عوام اور اسلامی مقاومت کو ہر احتمال کے لئے تیار رہنا چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ یہ بات درست ہے کہ لبنان پر 33 دن کی لڑائی میں لبنانی عوام کے دشمنوں کے حوصلے کافی پست ہوچکے ہیں اور لبنان ہی امریکہ اور اسرائیل کی شکست کا نقطہ آغاز ہوگا لیکن لبنانی عوام اور اسلامی مقاومت کو دشمن کے ہر مکر و فریب کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے اسرائیل کے خلاف لبنانی عوام اور اسلامی مقاومت کی فتح و کامیابی اور پائداری عالم اسلام اور ملت مسلمہ کے لئے باعث فخر ہے  رہبر معظم نے فرمایا نا امریکی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اسلامی استقامت نے اپنی شجاعت کے جو انمول نمونے پیش کئے وہ عرب اور عالم اسلام میں بے مثل و بے نظیر ہیں اور مستقبل میں  اس عظیم اور اہم تحریک کے کارنامے مزید نمایاں ہوں گے  رہبر معظم نے حزب اللہ اور امل تحریک کے اتحاد کو اہم قراردیا اور فرمایا کہ یہ باہمی اتحاد کامیابی اور فتح کی علامت ہے اس ملاقات میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نےبھی اسرائیل کے خلاف ملت لبنان کی کامیابی کواسلامی مقاومت کے بہادر جوانوں کی پائیداری کا مرہون منت قراردیا اور اسرائیلی جارحیت کے دوران صیہونی جرائم پر عالمی اداروں اور مغربی ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید کی نبیہ بری نے لبنانی عوام کی مشکلات میں ایرانی عوام کی اخلاقی امداد پر شکریہ ادا کیا

News ID 407164

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha