مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر احمدي نژاد نےملكي اور غيمر ملكي نامہ نگاروں كے ساتھ اپني پہلي نيوز كانفرنس ميں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج دنيا اس نقطے پر پہنچ چكي ہے كہ جہاں ايٹم بم فيصلہ كن نقش ايفا نہيں كرسكتا بلكہ آج كے دور ميں قوموں اور ملتوں كا ٹھوس اور مصمم ارادہ ہي فيصلہ كن نقش ايفا كرتا ہے امريكي ٹي وي چينل كي نامہ نگار كرسٹين امانپورنے صدراحمدي نژاد سے سوال كيا كہ امريكي صدر بش اور جرمني سربراہ انجيلا مركل نے اسرائيل كو صفحہ ہستي سے مٹا دينے كے آپ كے بيان پر تشويش كا اظہار كيا ہے اور كہا ہے كہ ايران كو ايٹمي ٹيكنالوجي حاصل كرنے سے روك دينا چاہيے ؟ صدر احمدي نژاد نے امريكي نامہ نگار كے سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ اظہار نظر ميں سبھي آزاد ہيں ليكن وہ لوگ اپنے بيان كے ذمہ دار ہيں صدر نے كہا كہ ان لوگوں كو واضح كرنا چاہيے كہ وہ غاصب صہيوني حكومت كے حامي ہيں يا نہيں ؟ انھوں نے كہا كہ 70 سال قبل دنيا كے نقشے پر اسرائيل كا كوئي وجود نہيں تھا اور جو لوگ آج واضح طور پر غاصب اسرائيل كي حمايت كرتے ہيں وہ اسرائيل كے وحشيانہ جرائم ميں بھي شريك ہيں اور كل ان كو عدلت كے كٹہرے ميں فلسطينيوں كے خلاف كئے جانے والے مظالم كا جواب دينا ہوگا انھوں نے كہا كہ مغربي ممالك نے اسرائيل كو ايٹمي ہتھياروں سے مسلح كرركھا ہے انكو اس سلسلے ميں عالمي برادري كو جواب دينا چاہيے كہ انھوں نے اسرائيل كو كيوں ايٹمي ہتھيار فراہم كئے ہيں صدر احمدي نژاد نے كہا كہ ہم پرامن ايٹمي ٹيكنالوجي كو بين الاقوامي قوانين كي روشني ميں حاصل كرنا چاہتے ہيں اور مغربي ممالك ہمارے سامنے طرح طرح كي مشكلات كھڑي كررہے ہيں انھوں نے كہا كہ ہمارا دفاعي بجٹ سب سے كم ہے صدر احمدي نژاد نے كہا كہ ايران اپني جوہري تحقيق جاري ركھے گا چاہے اس كا معاملہ اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل ميں پيش كيا جائے يا نہيں صدر نے كہا كہ ايران نے جوہري تحقيق پر رضاكارانہ پابندي ہٹا كر كوئي بين الاقوامي قانون نہيں توڑا ايراني صدر نے كہا كہ اقوام متحدہ كي جوہري ايجنسي كے انسپكٹروں كو كئي سالوں كي تحقيق كے باوجود ايران كے خلاف كوئي ثبوت نہيں ملا ہے انھوں نے كہا كہ تمام ممالك كو جوہري ٹيكنالوجي حاصل كرنے كا حق ہے تاہم اس كا استعمال پرامن مقاصد كے ليے ہوانہوں نے كہا كہ ہمارے ملك كو جوہري ہتھياروں كي ضرورت نہيں ہتھيار انہيں چاہييں جو ہر چيز كوطاقت كے زور پرحاصل كرنا چاہتے ہيں انھوں نے كہا كہ مغربي ممالك كودوہرے معياراپنانے سے باز آجانا چاہيے اور منطقي اور قانوني حدود ميں رہ كر بات كرني چاہيے انھوں نے كہا كہ ايران كا ايٹمي پروگرام پر امن مقاصد كے لئے ہے جو جاري رہے گا
صدر احمدي نژاد نے پہلي نيوز كانفرنس ميں كہا كہ
دنيا كے نقشے پر گذشتہ 70 سال ميں اسرائيل كي غاصب صہيوني حكومت كا كوئي وجود نہيں تھا // ہم اپنا دفاع كرنا خوب جانتے ہيں // ہم غير ممالك ميں مقيم ايرانيوں كے حقوق كے تحفظ كے ذمہ دار ہيں
صدر احمدي نژاد نے كہا كہ ايٹمي ہتھياروں سے مسلح ہونا كوئي خوبي نہيں ہے اور وہ ملك جس كے پاس ايٹم بم ہو اس كا چہرہ زيادہ خشن اورسخت نظر آتا ہے اگر دنيا كا نظام ہمارے ہاتھ ميں ہوتو ہم ميزائيلوں كا نظام بھي ختم كرديں گے
News ID 277934
آپ کا تبصرہ