مہر خبر رساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اس بات پر تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے انتخابات كے بارے ميں مغرب والوں كے غلط پروپيگنڈوں كا جمہوريت پسندي سے كوئي تعلق نہيں ہے رہبر انقلاب اسلامي نے آج صبح ايران كے نويں صدارتي انتخابات كے ليے پولنگ آغاز ہونے كے كچھ ہي دير بعد حسينيہ امام خميني تہران ميں اپنا ووٹ ڈالا اس موقع پر انہوں نے فرمايا كہ مغرب والوں نے ہميشہ دنيا كو يہ فريب دينے كي كوشش كي ہے كہ اسلام ايك عوامي جمہوري نظام قائم نہيں كر سكتا ليكن حقيقت يہ ہے كہ مغربي ہميشہ اپنے مفادات كے پيچھے رہے ہيں انھوں نے جمہوريت كے لئے كچھ بھي نہيں كيا انكي جمہوريت انكے مفادات ميں پوشيدہ ہے رہبر انقلاب اسلامي نے مزيد فرمايا كہ ايران كے دشمن نہيں چاہتے كہ ايران ميں عوامي رائے پر مشتمل ايك اسلامي نظام قائم رہے انہوں نے اسي طرح انتخابات ميں شركت كو ايك اچھا اور نيك عمل قرار ديتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ ايران كےغيور اور بہادرعوام نے ماضي كي مانند بتا ديا ہے كہ وہ انتخابات ميں شركت كا مطلب سمجھتے ہيں اور وہ انقلاب اسلامي سے عشق اور والہانہ محبت ركھتے ہيں لہذا وہ اپنا حق رائے دہي استعمال كر كے درحقيقت اسلامي نظام كو ووٹ دے رہے ہيں
رہبر معظم انقلاب اسلامي نےصدارتي انتخابات ميں شركت كي
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے آج نويں مرحلے كے صدارتي انتخابات ميں شركت كي
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ المعظمي خامنہ اي نے آج صبح پولنگ كے آغاز پرحسينيہ امام خميني ميں پولنگ بكس شمارہ 110 ميں اپنا ووٹ ڈالا
News ID 196424
آپ کا تبصرہ