13 اکتوبر، 2026، 11:31 PM

روس اور عمان کے وزرائے خارجہ کی مغربی ایشیاء کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

روس اور عمان کے وزرائے خارجہ کی مغربی ایشیاء کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

روسی اور عمانی وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں مغربی ایشیاء کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے روس اور عمان کے دوطرفہ تعلقات کی پیش رفت اور مسقط و ماسکو کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا۔

فریقین نے آئندہ مرحلے میں دوروں اور سفارتی رابطوں کے درمیان ہم آہنگی کے طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

انہوں نے مغربی ایشیاء کے اہم ترین موجودہ مسائل اور خطے کی تازہ ترین سیاسی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی۔

News ID 1942094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha