مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ہمشیرہ کی تعزیتی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غریب آبادی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری رابطوں کی تازہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ دنوں نیویارک میں جس ’’سات روزہ تجویز‘‘ کی تفصیلات بیان کی تھیں، وہ ثالثوں کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دی گئی تھی، جس کے بعد واشنگٹن نے اس حوالے سے اپنا ردِعمل اور نقطۂ نظر ایران کو ارسال کیا۔
غریب آبادی کے مطابق، امریکی مؤقف کا فی الوقت متعلقہ اداروں کی سطح پر جائزہ لیا جا رہا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا حتمی مؤقف طے ہونے کے بعد مناسب ذرائع سے اس کا اعلان کیا جائے گا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تہران سفارتی عمل کے ساتھ ساتھ دیگر ممکنہ صورتحال اور مختلف آپشنز کے لیے بھی اپنی ضروری تیاری برقرار رکھے ہوئے ہے۔
آپ کا تبصرہ