مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ذرائع نے صیہونی حکومت کی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر کی امریکی فضائیہ کے کمانڈر کینتھ ولسباخ سے ملاقات کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کی فوج کی ترجمان آیلا واویہ نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ زامیر نے اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر عومر تشلر کے ہمراہ اتوار کے روز تل ابیب میں ولسباخ سے ملاقات کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ملاقات میں دونوں جانب نے علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور مشترکہ جنگی کاروائیوں سے حاصل ہونے والے تجربات سے استفادہ کرنے اور مستقبل میں تعاون کے شعبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
غاصب صیہونی فوجی ترجمان کے مطابق، یہ دورہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تزویراتی تعلقات کی اہمیت اور دونوں فریقوں کے درمیان قریبی تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب زامیر نے گزشتہ روز غزہ میں گشت کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ صیہونی فوج تمام محاذوں پر تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ