مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے روسی فوج کے کمانڈرانچیف نے راولپنڈی میں پاکستنای سکریٹری دفاع،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور پاکستانی فوج کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
روسی فوج کے سربراہ نے ملاقات کے دوران پاک ، روس دفاعی تعلقات کے فروغ اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا سرکاری اعلامیے کے مطابق روسی فوج کے کمانڈر انچیف کرنل جنرل ولادیمیر وی چکرن نے راولپنڈی میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خيال کیا گيا۔
آپ کا تبصرہ