مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کینیڈا کو "اکیاون ویں ریاست" قرار دیتا ہے، اس کی مصنوعات پر محصولات عائد کرتا ہے اور مختلف معاملات پر دباؤ ڈالتا ہے، لیکن اس کے باوجود اوٹاوا واشنگٹن کی پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا نے ایران کے خلاف امریکہ کی "غیر قانونی جنگ" میں بھی ساتھ دیا اور امریکی مؤقف کی حمایت کی۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ کینیڈا آزادانہ خارجہ پالیسی اختیار کرنے کے بجائے واشنگٹن کے مؤقف کے مطابق چل رہا ہے۔
بقائی نے اپنے بیان میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اب امریکہ کا شراکت دار نہیں بلکہ اس کی پالیسیوں پر عمل کرنے والا ایک ثانوی کردار بن چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ