12 اگست، 2026، 2:08 PM

ایران میں رحلت رسول رحمتؐ اور کریم اہل بیتؑ پر سوگ؛ حرم رضوی میں عزاداری کا آغاز

ایران میں رحلت رسول رحمتؐ اور کریم اہل بیتؑ پر سوگ؛ حرم رضوی میں عزاداری کا آغاز

28 صفر کے موقع پر ایران بھر میں جلوس برآمد ہوئے، مساجد، حسینیہ اور عزا خانوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں جبکہ حرم رضوی، قم اور دیگر شہروں میں عوام رحلت رسول اکرم ﷺ اور شہادت امام حسن مجتبیٰؑ پر سوگ منارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 28 صفر، رحمت و مہربانی کے پیامبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی رحلت اور آپ ﷺ کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت کی مناسبت سے پورا ایران سوگوار ہے۔

ایران بھر میں عزاداری کے جلوس اور سوگواری کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے اور مساجد، حسینیہ اور عزاخانوں میں نیاز و نذر تقسیم کی جارہی ہے۔ یہ تمام مناظر ایرانی عوام کی رسول گرامی اسلام ﷺ اور کریم اہل بیتؑ سے محبت و عقیدت کی عکاسی کر تے ہیں۔

اس سال ۲۸ صفر کی عزاداری کو گزشتہ دو جنگوں اور شہدائے وطن کی یاد نے مزید سوگ کا رنگ دے دیا ہے۔ مختلف عزاداری کے جلوسوں اور سوگوار اجتماعات میں خون کا بدلہ لینے کی علامت سرخ پرچم، شہید قائد کی تصاویر، میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے شہید طلبہ، لامرد کے شہداء اور دیگر شہداء کی تصاویر نمایاں ہیں۔

رحلت رسول اکرم ﷺ کے موقع پر مشہدالرضا میں نیشابور کے عوام کی عزاداری

اس موقع پر مشہدالرضا میں نیشابور کے عوام کی عزاداری کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ لوگوں نے رحلت رسول اکرم ﷺ اور شہادت امام حسن مجتبیٰؑ کی مناسبت سے حرمِ امام رضاؑ میں سوگواری کی۔

حرم رضوی میں شہادت امام حسن مجتبیٰؑ کی مناسبت سے عزاداری

حرم مطہر رضوی میں شہادت امام حسن مجتبیٰؑ کی مناسبت سے خصوصی عزاداری منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حاج مہدی رسولی نے نوحہ خوانی کی، جبکہ حرم میں موجود زائرین اور عزاداروں نے سوگوار مراسم میں شرکت کی۔

حرم امام رضاؑ میں مذہبی انجمنوں اور دستوں کی عزاداری

رحلت رسول اکرم ﷺ اور شہادت امام حسن مجتبیٰؑ کے موقع پر حرم رضوی میں مختلف مذہبی انجمنوں اور عزادار دستوں نے شرکت کی۔ عاشقان اہل بیتؑ نے حرم امام رضاؑ میں نوحہ خوانی اور عزاداری کے ذریعے اپنے غم و عقیدت کا اظہار کیا۔

قم شہر رحلت رسول اکرم ﷺ اور شہادت امام حسن مجتبیٰؑ پر سوگوار

28 صفر کی آمد کے ساتھ ہی قم شہر کا ماحول بھی تبدیل ہوگیا اور شہر کی عمومی فضا، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہؑ، مساجد اور مذہبی مقامات رحلت رسول عظیم الشان اسلام ﷺ اور ان کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت کے سوگ میں ڈوب گئے۔

ایران میں رحلت رسول رحمتؐ اور کریم اہل بیتؑ پر سوگ؛ حرم رضوی میں عزاداری کا آغاز

دن کے ابتدائی اوقات ہی سے قم کے مختلف علاقوں میں مذہبی انجمنوں اور عزاداری کے جلوس حرکت میں آگئے۔ عزاداروں نے حرم مطہر کریمہ اہل بیتؑ کی جانب جانے والے راستوں پر سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی اور رحلت رسول اکرم ﷺ اور شہادت امام حسن مجتبیٰؑ پر سوگ منایا۔

حرم مطہر حضرت معصومہؑ کے صحنوں میں بھی ان ایام کی مناسبت سے سوگ کے پرچم اور تعزیتی بینر نصب کیے گئے ہیں، جس سے حرم کا ماحول غمگین ہوگیا ہے۔ زائرین اور مجاورین نے بھی اس نورانی بارگاہ میں حاضر ہوکر عزاداری کی۔

حرمِ مطہر میں عزاداری کے پروگرام منگل کی شام سے مجالس سوگ کے انعقاد کے ساتھ شروع ہوگئے تھے اور آج صبح بھی مذہبی پروگراموں اور مجالس عزا میں عوام کی شرکت کا سلسلہ جاری رہا۔

یاسوج کے عوام کی رحلت رسول اکرم ﷺ اور شہادت امام حسن مجتبیٰؑ کے موقع پر عزاداری

یاسوج کے عوام نے بھی رحلت رسول اکرم ﷺ اور شہادت امام حسن مجتبیٰؑ کی مناسبت سے عزاداری کی۔ لوگوں نے اجتماعات اور عزاداری کے مراسم میں شرکت کرکے رسول اکرم ﷺ اور کریم اہل بیتؑ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔

آستارا میں عزاداری

تصاویر 

ایران میں رحلت رسول رحمتؐ اور کریم اہل بیتؑ پر سوگ؛ حرم رضوی میں عزاداری کا آغاز

ایران میں رحلت رسول رحمتؐ اور کریم اہل بیتؑ پر سوگ؛ حرم رضوی میں عزاداری کا آغاز

ایران میں رحلت رسول رحمتؐ اور کریم اہل بیتؑ پر سوگ؛ حرم رضوی میں عزاداری کا آغاز

ایران میں رحلت رسول رحمتؐ اور کریم اہل بیتؑ پر سوگ؛ حرم رضوی میں عزاداری کا آغاز

News ID 1940646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha