مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی 401 ویں بکتر بند بریگیڈ نے جنوبی لبنان میں آٹھ ماہ تک جاری فوجی کارروائیوں کے بعد علاقے سے انخلا کر لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق، 401 ویں بکتر بند بریگیڈ 91 ویں ڈویژن کی کمان کے تحت جنوبی لبنان میں تعینات تھی اور اس نے دفاعی و جارحانہ کارروائیاں انجام دیں، جن کا مقصد اسرائیل کو درپیش مبینہ خطرات کا خاتمہ تھا۔
بیان میں دعوی کیا گیا کہ بریگیڈ نے کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی تاہم اسرائیلی فوج کے ان دعوؤں کے برعکس دستیاب رپورٹس کے مطابق مارچ 2026 سے اب تک جنوبی لبنان میں 401 ویں بریگیڈ کے کم از کم 9 افسران اور اہلکار ہلاک جبکہ متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مئی میں حزب اللہ کے ایک خودکش ڈرون حملے میں اس بریگیڈ کے سابق کمانڈر کرنل مئیر بیدرمن شدید زخمی ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ