29 جون، 2026، 5:44 PM

اس ہفتے قطر میں امریکہ سے براہ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

اس ہفتے قطر میں امریکہ سے براہ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب‌آبادی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کی تاریخ اور مقام پر ابھی اتفاق نہیں ہوا تاہم ثالث ممالک کے ذریعے مشاورت جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب‌آبادی نے واضح کیا ہے کہ اس ہفتے قطر میں امریکی حکام کے ساتھ براہ راست تکنیکی مذاکرات کے انعقاد کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

کاظم غریب‌آبادی نے اپنے ٹیلی گرام بیان میں کہا کہ اگرچہ قطر کے ساتھ، بالخصوص دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے حوالے سے، معمول کے مطابق مشاورت جاری ہے، تاہم بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی یہ خبر کہ دوحہ میں دونوں ممالک کی تکنیکی ورکنگ گروپس کے درمیان مذاکرات ہوں گے، اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ ورکنگ گروپس کے دائرۂ کار میں تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور اسی وقت منعقد ہوگا جب ضروری حالات سازگار ہوں گے اور تاریخ و مقام پر باہمی اتفاق رائے ہو جائے گا۔ ان کے مطابق اس حوالے سے ثالث ممالک کے ذریعے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل متعدد ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی تھی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متوقع ہیں، تاہم ایرانی نائب وزیر خارجہ کے تازہ بیان کے بعد ان اطلاعات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

News ID 1940062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha