مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں عاشوراء حسینی کی مرکزی عزاداری کا آغاز شہید سید حسن نصر اللہ کے مزار پر ہوگیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے آنے والے ہزاروں عزاداروں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران مزار کی جانب جانے والے تمام راستوں پر عاشورائی نعرے گونجتے رہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لبنان کی سول ڈیفنس اور حزب اللہ کے طبی و امدادی اداروں کی ٹیمیں موقع پر موجود رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید سید حسن نصر اللہ کے مزار، بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ملحقہ علاقوں کی جانب جانے والے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ادھر بیروت کے دیگر علاقوں ضاحیہ اور جنوبی لبنان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی عاشوراء حسینی کی مجالس اور عزاداری بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہے۔


آپ کا تبصرہ