20 جون، 2026، 8:12 PM

اسرائیلی حملے جاری، جنوبی اور مشرقی لبنان میں متعدد شہری شہید، درجنوں زخمی

اسرائیلی حملے جاری، جنوبی اور مشرقی لبنان میں متعدد شہری شہید، درجنوں زخمی

اسرائیلی فوج نے جنوبی اور مشرقی لبنان پر تازہ حملے کیے ہیں، جن میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر صیدا کے نواحی قصبے قناریت پر اسرائیلی حملے میں سات افراد شہید ہوئے، جبکہ تیرہ دیگر زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب لبنان کے محکمہ شہری دفاع نے اسی حملے کے بارے میں بتایا کہ ایک شخص شہید اور آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم مختلف ذرائع کی جانب سے جانی نقصان کے حوالے سے الگ الگ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

ادھر المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی لبنان کے علاقے بقاع کے قصبے سحمر پر اسرائیلی حملوں میں مزید چار افراد شہید ہوگئے۔

المیادین نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ پر ایک نیا ڈرون حملہ بھی کیا ہے، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

News ID 1939870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha