مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عید سعید قربان کے پرمسرت موقع پر خصوصی پیغام جاری میں عالم اسلام کے درمیان اتحاد اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
صدر پزشکیان نے عید کے موقع پر عراق، عمان، قطر، ترکیہ، تاجکستان، مصر، کرغزستان اور آذربائیجان کے سربراہانِ مملکت سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے مسلم رہنماؤں سے گفتگو کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ اللہ تبارک و تعالی ہم مسلمانوں کے دلوں کو ایک دوسرے سے مزید قریب کر دے اور امید ظاہر کی کہ تمام شعبوں میں باہمی تعاون کی وسعت اور خطرات کے مقابلے میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت و مدد کے شاہد بنیں۔
آپ کا تبصرہ