14 اپریل، 2026، 10:49 PM

صہیونی مظالم کا شکار لبنانی بے گھر خاندانوں کو آیت اللہ سیستانی کی امداد

صہیونی مظالم کا شکار لبنانی بے گھر خاندانوں کو آیت اللہ سیستانی کی امداد

آیت اللہ سیستانی نے صہیونی مظالم کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ہزاروں لبنانی خاندانوں کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌الله العظمی سید علی سیستانی کے دفتر نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا آغاز جمعہ سے کیا جائے گا۔

دفتر کے سربراہ حامد الخفاف کے مطابق یہ امداد تقریباً 70 ہزار بے گھر خاندانوں تک پہنچائی جائے گی۔ آیت‌الله سیستانی کی ہدایت پر دفتر نے 2 اپریل سے 9 اپریل تک ایک الیکٹرانک فارم کے ذریعے درخواستیں وصول کیں، دفتر کی خصوصی ٹیم نے ابتدائی جانچ اور تصدیق کا عمل شروع کر دیا۔

امدادی پیکج کے طریقہ کار کے تحت چار افراد یا اس سے کم والے خاندانوں کو ۲۰۰ ڈالر اور پانچ افراد یا اس سے زیادہ والے خاندانوں کو ۳۰۰ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ امداد وصول کرنے والے افراد کو پیغام کے ذریعے اطلاع دی جائے گی، جس کے بعد وہ قریبی نمائندے سے نقد رقم وصول کر سکیں گے۔

دفتر کا کہنا ہے کہ یہ امداد روزانہ کی بنیاد پر کئی ہزار خاندانوں تک پہنچائی جائے گی اور توقع ہے کہ یہ عمل تقریباً ۲۰ دنوں میں مکمل ہوجائے گا۔

News ID 1938880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha