مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی میڈیا نے ایران کی شکست ناپذیری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ایران کی شکست ناپذیر کی وجہ وہ قدیم ایرانی روایت ہے جسے شہادت کہتے ہیں۔
اس حوالے سے رپورٹ میں مزید کہا کہ سال 680 عیسوی میں نبی اکرم (ص) کے نواسے امام حسین (ع) جان جانے کے باوجود یزید کے ظلم کے سامنے تسلیم ہونے سے انکار کرگئے۔ امام حسین (ع) کے صرف 72 یار ہزاروں فوجیوں کے مقابلے میں ڈٹے اور سب شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانیوں کے نزدیک یہ شکست نہیں بلکہ شہادت کے ذریعے فتح تھی، اور اسی روایت کی وجہ سے ہر سال لاکھوں شیعہ امام حسین (ع) کی یاد میں مجالس عزاء منعقد کرتے ہیں۔ یہ صرف روایتی عزاداری نہیں بلکہ ایک منفرد مزاحمتی ریت ہے جو ایرانی ثقافت کی بنیاد ہے۔
آپ کا تبصرہ