مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب مکمل ہوشیار، آمادہ اور ایمان سے سرشار ہیں اور انقلاب اسلامی اور ملک کے لئے ہر لمحہ میدان میں رہنے سے دریغ نہیں کی جائے گی۔
یوم پاسدار کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل پاکپور کے نام اپنے پیغام میں جنرل موسوی نے کہا کہ تین شعبان المعظم یوم ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کو امام خمینی نے یوم پاسدار قرار دیا۔ اس دن کی مناسبت سے جناب عالی سمیت سپاہ پاسداران انقلاب کے تمام اہلکاروں کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران اور مغربی ایشیا میں مسلمانوں کی حفاظت اور دشمنوں کی ناکامی میں سپاہ پاسداران انقلاب کا کردار اتنا واضح ہے جو دشمن نہیں چھپا سکتا۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے ان 47 سالوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب نے دشمن کی سازشوں، بحرانوں اور فتنوں کو ختم کرنے میں کامیاب کردار ادا کیا جس کی واضح ترین مثال بارہ روز جنگ تھی۔
جنرل موسوی نے مزید کہا کہ جان ہتھیلی پر رکھنے والے سپاہیوں نے دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دشمن کی شکست یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ امام خمینی کے فرمان کی روشنی اگر طاقتور سپاہ پاسداران انقلاب نہ ہوتی تو ایران کا بھی نام و نشان نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اور فوج مکمل آمادہ، ہوشیار اور ایمان سے سرشار ہیں۔ ملک اور انقلاب اسلامی کو ضرور پڑنے پر ہر لمحے میدان میں رہنے سے دریغ نہیں کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ