17 نومبر، 2025، 8:19 PM

لبنان کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ قبول نہیں کریں گے، شیخ نعیم قاسم

لبنان کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ قبول نہیں کریں گے، شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان کی ایک انچ زمین پر قبضہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیع نعیم قاسم نے شہید محمد عفیف النابلسی اور ان کے ساتھیوں کی پہلی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے لبنان اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید حاج محمد عفیف میڈیا کی دنیا میں ایک نمایاں نام تھے، تحریر میں طاقتور قلم اور تقریر میں شاندار صلاحیت رکھتے تھے۔ وہ ثقافت، آگاہی، درست فکر اور استقامت کا عظیم خزانہ تھے۔ شہید محمد عفیف نے حزب اللہ کے میڈیا کارکردگی پر نمایاں اثر ڈالا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حاج عفیف نے میڈیا خلا کو پُر کرنے کے لیے پریس کانفرنسوں کی تجویز دی۔ میں نے اس تجویز کو قبول کیا اور اس سے کہا کہ موضوعات مجھے بھیجے۔ ہم ہمیشہ ہم آہنگی کرتے تھے تاکہ بہترین نتیجہ حاصل ہو اور پیغام مؤثر انداز میں عوام اور دشمن تک پہنچے۔ یہ کانفرنسیں اہم خلا کو پُر کرنے میں کامیاب رہیں۔ حاج محمد عفیف ایک اسلامی، سیاسی اور مزاحمتی میڈیا شخصیت تھے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہید حاج محمد عفیف کا ماننا تھا کہ جھوٹے اور گمراہ کن میڈیا کوئی بنیاد نہیں بناتے، جبکہ سچے میڈیا عوام کو مطمئن کرتے ہیں اور سیاستدانوں و عوام کے لیے درست راستہ فراہم کرتے ہیں۔ وہ اس مکتب سے تعلق رکھتے تھے جو عوام حقیقت کی پہچان کو عوام کا مسلم حق تسلیم کرتا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے خلاف دفاع اور مقاومت کے حق سے واضح تر کونسا حق ہوسکتا ہے؟ ہمیں میڈیا پر نظر رکھنی چاہیے تاکہ اپنی صف کو مضبوط کریں۔ شہید محمد عفیف کو اس لیے شہید کیا گیا کہ وہ حزب اللہ کے بیانیے کو کامیابی سے فروغ دے رہے تھے، جو اسلامی مقاومت اور اس کے حامیوں کی حقیقت کو بیان کرتا ہے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ حاج محمد! ہم نے آپ کو کھو دیا۔ آپ ایک نمایاں شخصیت، محبوب ساتھی اور سید حسن نصراللہ کے قریبی دوست تھے۔ آپ نے میڈیا پر اہم اثر ڈالا۔ آپ قابل اعتماد تجزیوں اور درست رپورٹوں کا نمونہ تھے! دشمن نے صحافیوں کو اس لیے قتل کیا کہ وہ جنگ کی حقیقت کو بے نقاب کر رہے تھے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا: لبنان نے سختیوں اور قربانیوں کے ذریعے آزادی حاصل کی۔ فرانس عوامی دباؤ کے سامنے جھک گیا اور لبنان نے استقلال پایا۔ استقلال کا مطلب زمین کی آزادی اور بیرونی طاقتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنا ہے۔ ہم لبنان کی ایک انچ زمین پر قبضہ قبول نہیں کریں گے۔ لبنان کو عزت کے ساتھ آزاد، خودمختار اور ہر قسم کی بیرونی بالادستی سے پاک ہونا چاہیے۔ 

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مقاومت کا مقصد قابض کو باہر نکالنا ہے اور یہ صہیونی دشمن کے خلاف ہے۔ اگر ہم متحد رہیں تو قابض ہماری سرزمین چھوڑ دیں گے، ہم جارحیت کو روک سکیں گے، اسیروں کو آزاد کرائیں گے اور اختلاف و تفرقہ کا شکار نہیں ہوں گے۔ لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک آشکارا تجاوز اور قبضے کی ابتدائی کوشش ہے۔

News ID 1936556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha