8 نومبر، 2025، 12:26 AM

ترکیہ میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترکیہ میں نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترکیہ نے غزہ نسل کشی کے الزام میں غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبررساں ادارے آنادولو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر نے غزہ میں نسل‌کشی پر نیتن یاہو سمیت 37 افراد کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے بھی نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیرِ جنگ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو اور دیگر قابض اسرائیلی رہنماؤں پر غزہ اور فلسطین میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے، قتل، اذیت اور غیرانسانی جرائم کے ارتکاب کے الزامات عائد کیے گئے  ہیں۔

News ID 1936357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha